جرائم و حادثات

خاتون کا اجتماعی عصمت ریزی کے بعد مار پیٹ کر قتل۔ تلنگانہ کے میدک ضلع میں وحشیانہ واردات

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک میں ایک خاتون کا گینگ ریپ کیا گیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ میدک ضلع کے کولچارم منڈل کے اپاجی پلی کے مضافاتی

 

 

جنگلاتی علاقے میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون میدک منڈل کے ایک قبائلی بستی کی رہنے والی تھی جو جمعہ کی صبح مزدوری کے لیے میدک شہر روانہ ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ میدک میں کچھ نامعلوم افراد خاتون کو بہلا

 

 

پھسلا کر 7 کیلو میٹر دور جنگلاتی علاقہ میں لے گئے۔ وہاں ان درندوں نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ زیادتی کے بعد مجرموں نے اس کی ساڑھی سے اس کے ہاتھ باندھ کر وحشیانہ طریقے سے مارا پیٹا اور فرار ہو گئے۔شدید

 

 

زخمی اور نیم بے ہوش حالت میں متاثرہ خاتون پوری رات جنگل میں پڑی رہی۔ اگلے دن، یعنی ہفتہ کی صبح مقامی افراد نے اسے وہاں بے ہوش پایا اور فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی پرسنّا کمار کے

 

 

ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرہ خاتون کو پولیس گاڑی میں میدک سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا وہاں سے اسے بہتر علاج کیلئے حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button