جرائم و حادثات
دو سالہ بیٹے کو پھانسی دے کر خاتون کی خودکشی۔ تلنگانہ کے میدک میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد ۔ شوہر کی موت کے غم میں ایک خاتون نے اپنے معصوم بچہ کا قتل کرکے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے میدک ضلع میں پیش آیا ۔
چنا شنکرم پیٹ منڈل کے خواجہ پور گاؤں میں رہنے والی خاتون اکھیلہ (25 سال) اپنے بیٹے شریان گوڑ (2 سال) کے ساتھ رہتی تھی۔ اس کا شوہر پراوین گؤر مزدوری کرکے گھر چلاتا تھا۔
ایک سال پہلے بیماری کی وجہ سے پراوین کی موت ہوگئی اس کے بعد سے اکھیلہ شدید صدمہ میں مبتلا تھی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ سسرال والوں نے دوسری شادی کرنے کو کہا مگر وہ نہیں مانی۔ وہ بار بار اپنے شوہر کی یادکرکے روتی رہتی تھی اور بہت دکھی تھی۔
کل جب گھر میں کوئی نہیں تھے خاتون نے پہلے اپنے بیٹے کو پھانسی دے دی اور پھر خود بھی پھانسی لے لی۔



