جرائم و حادثات

حیدرآباد۔ اپارٹمنٹ کی چھت سے چھلانگ لگا کر مسلم خاتون کی خودکشی

حیدرآباد ۔ چکڑپلی علاقہ میں ایک خاتون نے آج 5ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ چکڑپلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں ہری نگرمیں ہفتہ کی دوپہر پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 24 سالہ شاہانہ بیگم اپارٹمنٹ کے پانچویں منزل کے ٹیریس پر گئیں

 

اور انھوں نے وہاں سے چھلانگ لگادی نتیجہ میں شاہانہ بیگم کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ چکڑپلی پولیس ایک اطلاع پر وہاں پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیا۔ پولیس اس سلسلہ میں تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی شادی کے بعد‌ اپنے شوہر کے علاحدگی ہوگئی تھی

 

اور وہ اپنے ماں باپ کے مکان واقع رام نگر میں مقیم تھیں۔خودکشی کی وجہہ فوری معلوم نہیں ہوسکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button