جرائم و حادثات

او یو لاج کے روم میں خاتون کی خودکشی ۔ حیدرآباد میں واقعہ 

حیدرآباد ۔ افسوسناک واقعہ میں ایک 26 سالہ نوجوان لڑکی نے ہوٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب صبح کمرہ کھولنے پر وہ پھانسی پر لٹکی ہوئی پائی گئی۔

 

متوفیہ کی شناخت انوشا کے طور پر ہوئی ہے جو ضلع نلگنڈہ سے تعلق رکھتی ہے۔ انوشا کا اپنے شوہر سے تنازعہچل رہا تھا جس کے باعث وہ طلاق لے کر اپنے والدین کے ساتھ حیدرآباد کے بی ایچ ای ایل میں رہ رہی تھی اور ایک بیوٹیشن کے طور پر کام کر رہی تھی۔

 

بتایا گیا ہے کہ 22 جون کو انوشا نے کہا تھا کہ وہ دوستوں کے گھر جا رہی ہے لیکن گھر واپس نہیں آئی۔ اس کے بعد والدین نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔

 

تفتیش کے دوران اطلاع ملی کہ حیدرآباد کے رائے درگم علاقے میں واقع کیوبا او یو ہوٹل میں ایک لڑکی نے خودکشی کی ہے۔ پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو متوفیہ کی شناخت انوشا کے طور پر کی گئی۔

 

انوشا کے ارکان خاندان نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اسے قتل کر کے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دیا گیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں شکایت ملنے پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button