جرائم و حادثات

انسھیسیا کا زیادہ ڈوس حیدرآباد میں خاتون کی موت۔ دو لیاب ٹیکنیشن گرفتار

انستھیسیا کا زیادہ ڈوس حیدرآباد میں خاتون کی موت۔ دو لیاب ٹیکنیشن گرفتار

حیدرآباد: سِٹی اسکین کے لیے آئی ایک خاتون کو زیادہ مقدار میں انجکشن دینے کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی تھی اس معاملہ میں پولیس نے ڈائیگنو سٹک سینٹر کے دو لیاب ٹیکنیشنس کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا۔

 

کے پی ایچ بی کالونی پولیس کے مطابق شہر کے خواجہ گوڑہ علاقے سے تعلق رکھنے والی 66 سالہ سوریا لکشمی ناک سے متعلق کسی عارضہ میں مبتلا تھی۔ گزشتہ سال 6 مئی کو سوریا لکشمی اپنے ناک کے سِٹی اسکین کے لیے کے پی ایچ بی کالونی میں واقع میڈکویسٹ ڈائیگنوسٹک سینٹر سے رجوع ہوئی۔

 

بہتر اسکیننگ کے لیے لیب ٹیکنیشنس سرینواس اور سبرامنیم نے مل کر خاتون کو انستھیسیا کا انجکشن دیا۔مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر زیادہ مقدار میں انجکشن دیے جانے کے نتیجے میں خاتون کو دل کا دورہ پڑا۔ فوری طور پر انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے بتایا کہ سوریا لکشمی کی موت ہوچکی ہے۔

 

اس واقعے پر خاتون کے بیٹے ابھیشیک نے کے پی ایچ بی کالونی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کیں۔ تفتیش کے دوران اس لیب میں کام کرنے والے سرینواس اور سبرامنیم کے سرٹیفکیٹس کی جانچ کی گئی

 

تو معلوم ہوا کہ وہ مستند نہیں بلکہ جعلی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون کی موت کے ذمہ دار دونوں لیب ٹیکنیشنس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button