جرائم و حادثات

مدھیہ پردیش میں خاتون ڈی ایس پی کی حرکت نے سب کو چونکا دیا — سہیلی کے گھر چوری

مدھیہ پردیش میں خاتون ڈی ایس پی کی حرکت نے سب کو چونکا دیا — سہیلی کے گھر چوری

 

بھوپال: مدھیہ پردیش پولیس کی ایک خاتون عہدیدار خود چوری کے الزام میں گھِر گئی ہیں۔ اسپیشل برانچ میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کے عہدے پر فائز کلپنا رگھوونشی پر اپنی قریبی سہیلی کے گھر سے نقد رقم اور موبائل فون چوری کرنے کا سنگین الزام عائد ہوا ہے۔ اس واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس نے پولیس محکمہ میں ہلچل مچا دی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق، کلپنا رگھوونشی کی سہیلی پرمیلا تیواری ایک لائف انشورنس کمپنی میں کام کرتی ہے جو اس کے پڑوس میں رہتی ہیں۔ 24 ستمبر کو وہ اپنی بیٹی کی اسکول فیس کے لئے 2 لاکھ روپے بینک سے نکال کر گھر لائی تھی۔ اس نے رقم ایک بیاگ میں رکھ دی اور نہانے چلی گئی، جب کہ ان کی بیٹی دوسرے کمرے میں مطالعہ میں مصروف تھی۔

 

اسی دوران دروازہ بند نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈی ایس پی کلپنا چپکے سے گھر میں داخل ہوئی اور مبینہ طور پر رقم اور موبائل فون اڑا کر رفوچکر ہوگئی۔ پرمیلا کے نہانے کے بعد جب رقم غائب دیکھی تو وہ حیران رہ گئی۔ جب گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی گئی تو اس میں کلپنا کو ہاتھ میں نقدی اور فون لئے گھر سے نکلتے دیکھا گیا۔

 

جب پرمیلا نے اس سے فون پر بات کی تو کلپنا نے اسے دھمکایا۔ خوفزدہ متاثرہ خاتون نے فوراً پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس کارروائی کے بعد کلپنا نے تو فون واپس کر دیا، مگر دو لاکھ روپے کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

 

ذرائع کے مطابق، یہ "خاتون عہدیدار” اب خود پولیس کی گرفت سے فرار ہے، اور بھوپال پولیس اس کی تلاش کررہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button