نشہ آور جوس پلا کر خاتون کا گینگ ریپ۔ ملزمین گرفتار، کرناٹک میں شرمناک واقعہ

بنگلور: ریاست کرناٹک میں 39 سالہ خاتون کو جوس میں نشہ آور شئے ملا کر پلا دینے کے بعد اس کا گینگ ریپ کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اتوار کو پیش آنے والے اس واقعے میں ملوث چاروں ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اپنی شکایت میں
خاتون نے کہا کہ اس نے ایک ملزم سے مالی مدد مانگی تھی جو اسے جانتا تھا۔ اس نے اسے مدد کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ اسے 5000 روپے دے گا۔ رقم حاصل کرنے کے لیے اس نے خاتون کو کشتگی تعلقہ کے کسی مقام پر آنے کو
کہا۔جب خاتون مذکورہ مقام پر اس سے ملی تو وہ اسے رقم دینے کے بہانے موٹرسائیکل پر یلبرگہ لے گیا۔ایک سینئر پولیس افسر نے شکایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں ایک الگ تھلگ مقام پر پہنچنے کے بعد تین دیگر افراد اس کے
ساتھ شامل ہوئے اور خاتون کو مبینہ طور پر نشہ آور جوس پلایا گیا جس کے ساتھ ہی خاتون کی طبعیت بگڑ گئی۔ پولیس آفیسر نے بتایا کہ بعد میں ملزمین نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ اجتماعی طورپر جنسی زیادتی کی۔ پولیس نے بتایا کہ
واقعہ کے بعد ملزمین وہاں سے فرار ہوگئے تھے۔ خاتون کی شکایت پر اسے ہاسپٹل بھجوایا گیا اور ملزمین کو گرفتارکرلیا گیا۔



