تلنگانہ

ریت نکالنے کے دوران ندی میں اچانک پانی چڑھنے سے 10 مزدور پھنس گئے – تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں واقعہ

تلنگانہ کے پداپلی ضلع کے سلطان آباد منڈل کے گٹی پلی علاقے میں مانیرُو ندی سے ریت نکالتے وقت ایک خطرناک واقعہ پیش آیا۔

 

اچانک پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے کے باعث پانچ ریت کے ٹریکٹر ندی کے بیچ میں پھنس گئے اور اس میں سوار 10 مزدور بھی شدید خطرے میں آ گئے۔ اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور پولیس موقع پر پہنچے اور رسّی کے ذریعے مزدوروں کو بحفاظت باہر نکالنے کی کوشش کررہے ہیں

 

یہ منظر قریب موجود افراد نے ویڈیو کی شکل میں ریکارڈ کیا جو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button