جرائم و حادثات

سونے کے زیورات چوری ہونے پر دل برداشتہ خاتون نے ڈھائی سالہ بیٹے کے ساتھ عمارت سے چھلانگ لگا دی 

حیدرآباد _ 21 مئی ( اردو لیکس) سونے کے زیوارات گم جانے سے پریشان ایک نوجوان خاتون نے دلبرداشتہ ہوکر اپنے شیر خوار کے ساتھ تیسری منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔

 

یہ دل دہلا دینے والا واقعہ حیدرآباد کے ونستھلی پورم  میں پیش ایا۔ پولیس کے مطابق، چنتل کنٹہ کی رہنے والی  28 سالہ سودیشنا کی شادی چار سال قبل  آشش کمار سے ہوئی تھی۔ ان دونوں کا ڈھائی سال کا ایک بیٹا، آرُش کمار ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق، 16 مئی کو سودیشنا ناچارم میں رشتہ داروں کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئی تھیں۔ وہاں اُن کے تقریباً سات تولے سونے کے زیورات چوری ہو گئے۔ زیورات کی بازیابی نہ ہونے پر وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئی تھیں۔

 

منگل کے دن، اپنے رہائشی علاقے آگمایا نگر میں، سودیشنا نے تیسرے منزل سے اپنے بیٹے کے ساتھ چھلانگ لگا دی۔ وہ شدید زخمی ہو گئی تھیں اور علاج کے دوران ہاسپٹل میں دم توڑ گئیں، جبکہ بچہ معمولی زخمی ہو کر بچ گیا۔

 

اس واقعہ پر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button