جرائم و حادثات

دیور کے ساتھ ناجائز تعلقات، خاتون نے کلہاڑی سے حملہ کرکے شوہر کا قتل کردیا۔ مہاراشٹرا کے جالنہ ضلع میں سنسنی خیز واردات

ممبئی: ریاست مہاراشٹر اکے جالنہ ضلع میں ایک دردناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایک خاتون نے اپنے دیور کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کیے اور اس کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بادناپور تعلقہ کے سومتانا گاؤں کے رہنے والے

 

 

پرمیشور رام تھائیڈے اور منیشا تھائیڈے شوہر بیوی بتائے گئے ہیں۔ شروع میں ان کی ازدواجی زندگی اچھی طرح گزر ررہی تھی لیکن پرمیشور کے چھوٹے بھائی گیانیشور تھائیڈے کے ان کے درمیان داخل ہونے کے بعد پورا منظر بدل گیا۔منیشا اپنے دیور گیانیشور پر دل ہار بیٹھی اور اس کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کر لیے لیکن دونوں کو یہ ڈر تھا کہ یہ

 

 

بات پرمیشور کو معلوم ہو جائے گی۔ اس لیے انہوں نے اسے ختم کرنے کا منصوبہ بنایا۔ دونوں نے مل کر کلہاڑی سے حملہ کرکے پرمیشور کا قتل کردیا۔12 نومبر کو پولیس کو نعش دستیاب ہوئی اور اس معاملہ میں کیس درج کرکے پولیس نے تفتیش کا آغاز

 

 

کیا تو ان دونوں نے تسلیم کیا کہ انہوں نے ہی اسے قتل کیا ہے۔ اس کے بعد 13 نومبر کو پولیس نے قاتل دیور اور بھابھی کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button