جرائم و حادثات
آر ٹی سی بس میں سفر کے دوران خاتون کے بیاگ سے 16 تولے سونے کے زیورات غائب
آندھراپردیش آر ٹی سی بس میں سفر کے دوران ایک خاتون کو تلخ تجربے سے گزرنا پڑا۔ پلک جھپکتے ہی اس کے بیگ میں موجود تقریباً 16 تولے سونے کے زیورات غائب ہو گئے۔
یہ واقعہ اننت پور سے کدری جانے والی اے پی ایس آر ٹی سی بس میں پیش آیا۔ شبانہ نامی خاتون 16 تولے سونے کے زیورات کے ساتھ بس میں سوار ہوئی تھیں۔ ٹکٹ لینے کے لئے جب وہ بیگ سے آدھار کارڈ نکالنے لگیں تو زیورات نظر نہیں آئے۔
اچانک اس صورتحال سے صدمہ میں مبتلا خاتون نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے اننت پور کلکٹریٹ کے قریب بس کو رُکوا کر تمام مسافروں کی تلاشی لی، تاہم تلاشی کے دوران زیورات برآمد نہیں ہو سکے۔
زیورات نہ ملنے پر متاثرہ خاتون چینخ و پکار کرتے ہوئے کافی رو پڑی ۔ پولیس نے کیس درج کر کے مزید جانچ شروع کر دی ہے۔



