جرائم و حادثات

بنگلورو میں خاتون کے قتل کے بعد نعش کے 30 ٹکڑے کو فریج میں رکھنے والے ملزم کی ہوگئی شناخت _ ملزم کو گرفتار کرنے پولیس ٹیم سرگرم

بنگلورو – 24ستمبر (اردولیکس ڈیسک ) بنگلورو میں ایک خاتون کے قتل کے بعد اس کی نعش کے 30 ٹکڑے کرنے والے اصل ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے اور اسے گرفتار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس معاملے میں اس خاتون کی نعش کے ٹکڑے ایک فریج میں پائے گئے ہیں ۔ بنگلورو سٹی پولیس کمشنر بی دیانند نے بتایا کہ تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اصل ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے۔

 

وہ باہر کا آدمی ہے، ہم فی الحال معلومات نہیں دے سکتے ۔ کیونکہ اس سے ملزم کو مددمل سکتی ہے۔ اس سے پہلے  ریاستی وزیر داخلہ  پرمیشورا انے نے  بتایا کہ پولیس کو خاتون کی موت کے بارے میں کافی معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس کو کافی سراغ ملے ہیں۔ ہم مزید معلومات حاصل کرنے تک کچھ نہیں کہیں گے۔ ایسا کہا جا رہا ہے کہ قاتل  کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔

 

واضح رہے کہ بنگلورو کے ایک مکان سے ہفتہ کو فریج میں ایک خاتون کی نعش کے 30 ٹکڑے پائے گئے تھے۔ یہ خاتون مہالکشمی سنگل بیڈ روم مکان میں اکیلے رہتی تھی۔ سینئر پولیس آفیسر ستیش کمار نے بتایا کہ مہالکشمی کا تعلق نیپال ہے لیکن اس کا خاندان 30 سال قبل کرناٹک منتقل ہوگیا تھا اور خاتون  شوہر سے علیحدہ ہو کر بنگلورو میں رہ رہی تھی ، وہ ایک مال میں کام کرتی تھی ، اس کا سابق شوہر کسی دوسرے شہر میں کام کرتا ہے۔ پولیس کو جب نعش کے ٹکڑے ملے وہ مسخ شدہ حالت میں تھی اور اس میں کیڑے گئے تھے۔ پولیس  کو شبہ ہے کہ نعش کے ٹکڑے ملنے سے دو ہفتے قبل اس  کا قتل کردیا گیا تھا

 

متعلقہ خبریں

Back to top button