جرائم و حادثات

تلنگانہ کے بانسواڑہ میں حسینہ بیگم نامی خاتون لاپتہ، شوہر کی شکایت پر مقدمہ درج

تلنگانہ کے بانسواڑہ میں حسینہ بیگم لاپتہ، شوہر کی شکایت پر مقدمہ درج

 

تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع کے بانسواڑہ ٹاؤن میں ایک 36 سالہ خاتون حسینہ بیگم کے اچانک لاپتہ ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق حسینہ بیگم مزدوری کا کام کرتی تھی۔ اس کے شوہر صاحب علی کی شکایت پر بتایا گیا کہ 4 نومبر  کی دوپہر تقریباً 12 بجے وہ ’’پی ایس آر پارک‘‘  جانے کے لئے گھر سے نکلی تھی، مگر واپس نہیں لوٹی۔

 

شوہر اور گھر والوں نے ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں تلاش کی لیکن کوئی سراغ نہیں ملا۔ شوہر کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ سی آئی  سریدھر نے بتایا کہ خاتون کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button