جرائم و حادثات
خاتون عہدیدار 4 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے پکڑی گئی – حیدراباد کے قریب نارسنگی میونسپل آفس میں اے سی بی کا دھاوا

حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ نارسنگی میونسپل آفس میں ایک خاتون عہدیدار رشوت لیتے ہوئے پکڑی گیئں۔ اینٹی کرپشن بیورو کی ٹیم نے ٹاؤن پلاننگ آفیسر منیہاریکا کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
۔تفصیلات کے مطابق منچ ریولہ کے رہنے والے ونود کے پلاٹ کے ایل آر ایس کلیئرنس کے لیے خاتون عہدیدار نے 10 لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔

آج وہ 4 لاکھ روپے وصول کرتے ہوئے اے سی بی کے جال میں پھنس گئی۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔