جرائم و حادثات
خاتون کو نشہ آور دوا پلا کر جنسی زیادتی۔ ملازمین پولیس کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

چتور: ریاست آندھرا پردیش کے ضلع چتور میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پالمنیرو کے گنٹاورو کی رہنے والی ایک خاتون نے الزام لگایا ہے کہ مدد کے لیے پولیس اسٹیشن جانے پر ایک کانسٹیبل نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔ متاثرہ
خاتون کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل کے ساتھ ایک ہوم گارڈ بھی اسے ہراساں کر رہا ہے۔خاتون نے الزام لگایا کہ کانسٹیبل اُوما شنکر نے اسے نشہ آور دوا پلائی اور پھر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جب اس نے واقعہ کسی کو بتانے کی کوشش کی تو ملزم نےدھمکی دی کہ اگر بات باہر گئی تو اس کے تین بچوں کو قتل کر دے گا۔
متاثرہ خاتون نے دونوں ملازمین سے جان کا خطرہ لاحق ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ انصاف مل سکے۔