طلاق کی دھمکیوں سے تنگ آکر بیوی نے سوتے ہوئے شوہر کا گلا کاٹ دیا –

اترپردیش کے ضلع شاملی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک 30 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر سوتے ہوئے اپنے شوہر کا گلا کاٹ دیا۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح سیلک ویہار علاقے میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق، محمد خورشید، جن کی عمر 35 سال ہے اور جو جموں میں بریانی کی بنڈی لگاتے ہیں، عید منانے کے لیے 5 جون کو اپنی بیوی سمعیہ اور تین بچوں کے ساتھ شاملی واپس آئے تھے۔
دونوں کی شادی کو آٹھ سال ہو چکے ہیں اور ان کے تین بچے بھی ہیں۔ ابتدائی پانچ سال ان کی ازدواجی زندگی ٹھیک چلی، لیکن گزشتہ تین سال سے دونوں کے درمیان مسلسل جھگڑے ہو رہے تھے۔
مقامی اطلاعات کے مطابق، خورشید اپنی بیوی سے طلاق لینا چاہتا تھا، جس کی سمیہ مخالفت کر رہی تھی۔ اسی جھگڑے کے پیشِ نظر، سمیہ نے رات میں شوہر پر اُس وقت حملہ کیا جب وہ سو رہا تھا۔
خورشید کی چیخ و پکار سن کر پڑوسی وہاں پہنچے اور فوری طور پر زخمی کو شاملی ضلع ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں، حالت نازک ہونے کے سبب اسے میرٹھ کے بڑے ہاسپٹل بھیج دیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور خاتون سمیہ کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ شروع کر دی گئی۔ اور اس کے قبضے سے حملے میں استعمال ہونے والا چاقو بھی برآمد کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ بیوی نے شوہر کے طلاق کے مطالبے اور مبینہ مارپیٹ کے ردعمل میں یہ قدم اٹھایا۔
سی او سٹی امردیپ موریہ کے مطابق، متاثرہ کے بھائی کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ پولیس اس معاملے کی گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے
بعد میں سمعیہ کے والد نے بھی اپنی بیٹی کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی، جس میں اس پر اپنے شوہر کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام لگایا گیا۔
پولیس نے بھارتی نیائے سہنیتا (BNS) کی دفعہ 109(1) کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل محرکات اور ثبوت جمع کیے جا سکیں۔