بندوق کی نوک پر برہنہ کرکے خاتون کو ہراساں کیا گیا۔ ممبئی میں شرمناک واقعہ

file photo
ممبئی: ریاست مہاراشٹرا ممبئی کی ایک 51 سالہ کاروباری خاتون کو مبینہ طور پر ایک خانگی کمپنی کے سینئر عہدیداروں نے بندوق کی نوک پر برہنہ کرنے ہراساں کرنے اور اس کی ویڈیوز و تصاویر لیک کرنے کی دھمکی دینے جیسا
سنگین جرم کیا ہے۔شکایت کے مطابق خانگی کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور بانی رکن جوائے جان پاسکل پوسٹ سمیت دیگر سینئر عہدیداروں نے خاتون کو کمپنی کے دفتر میں طلب کیا اور وہیں اس پر حملہ کیا گیا۔الزام ہے کہ ملزمین
نے اسلحے کی نوک پر خاتون کو تمام کپڑے اتارنے پر مجبور کیا اورگالیاں دیں اور اس پوری شرمناک کارروائی کی ویڈیو اور تصاویر بنا کر انہیں عام کرنے کی دھمکی دی۔
خاتون کی شکایت کے بعد ممبئی پولیس نے جوائے جان پاسکل پوسٹ سمیت چھ ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر میں بی این ایس ایس کی دفعات 354A، 354B، 326، 509 اور 506 شامل ہیں
جبکہ آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66A کے تحت بھی کارروائی کی گئی ہے۔پولیس نے معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔



