جرائم و حادثات

عاشق کی خاطر بیٹے کا قتل کرنے والی سنگدل خاتون کو عمر قید کی سزا

نئی دہلی: ریاست کیرالہ میں ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بننے پر ایک ماں نے ماں کی ممتا کو بھلا کر اپنے ڈیڑھ سالہ بیٹے کو نہایت بے دردی سے قتل کر دیا۔

 

اپنے بچے کے قتل کی پاداش میں شرنیا کو کیرالہ کے کنّور کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔سن 2020 میں پیش آنے والے اس ہولناک واقعے میں شرنیا نے اپنے معصوم بچے کو سمندر کے کنارے موجود

 

پتھروں (سی وال) پر پھینک کر اس کی جان لے لی تھی۔ عدالت نے اس کیس میں شرنیا کو مجرم قرار دیتے ہوئے سخت قید کے ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ۔تاہم اس مقدمے میں دوسرے ملزم کے

 

طور پر نامزد اس کے عاشق نتن کو عدالت نے بری کر دیا۔ نتن کے خلاف مناسب شواہد نہ ہونے کی وجہ سے عدالت نے اسے رہا کر دیا جبکہ 19 جنوری کو شرنیا کو مجرم قرار دیا گیا۔ ذاتی مفاد کے لیے اپنے

 

ہی بچے کو قتل کرنے والی اس سفاک ماں کا واقعہ اُس وقت ملک بھر میں شدید سنسنی کا سبب بنا تھا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button