جرائم و حادثات
نوئیڈا میں نہر سے خاتون کی نعش برہنہ حالت میں دستیاب

File photo
نئی دہلی: ریاست اتر پردیش میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ نوئیڈا کے سیکٹر 108 کے علاقے میں ایک نہر میں برہنہ حالت میں خاتون کی نعش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق خاتون کے ہاتھوں پر زخموں کے نشانات پائے گئے
ہیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقعِ واردات پر پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ نعش کس کی ہے اور وہ وہاں کیسے پہنچی۔
حکام نے واقعے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر کے اس کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے تاکہ ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔



