جرائم و حادثات

زیارت کے گھر میں زیورات کی چوری۔ حیدرآباد میں خاتون گرفتار

حیدرآباد: حیدرآباد کی بہادر پورہ پولیس نے مکان سے سونے کے زیورات کی چوری کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتارکرلیا۔ خاتون کے پاس سے 1.8 لاکھ روپے کے سونے کے زیورات برآمد کئے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار خاتون کی شناخت زاہدہ بیگم (40) کے طور پر کی گئی ہے جو شاہلی بنڈہ علاقہ کی رہائیشی بتائی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ایک مکان میں بزرگ کے انتقال کے بعد زیارت کے موقع پر رشتہ دار جمع تھے اورتمام طعام وغیرہ کے انتظامات میں مصروف تھے کہ مذکورہ خاتون نے زیورات کی چوری کرلی تھی۔خاتون کے خلاف پہلے بھی ایک مقدمہ درج بتایا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button