جرائم و حادثات

سوشل میڈیا کے لئے ویڈیو بنانے کا جنون _ مہنگا کیمرہ خریدنے چوری ؛ خاتون گرفتار

نئی دہلی _ 22 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) دہلی میں ایک گھریلو نوکرانی نے یوٹیوب اور انسٹاگرام پر ویڈیو اور ریل بنانے کے لئے مہنگا کیمرہ خریدنے کی چکر میں مالک  کے گھر سے  لاکھوں مالیت کے زیورات کی چوری کرلی۔ تاہم پولیس نے نوکرانی کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

خاتون کی شناخت نیتو یادو کے طور پر کی گئی ہے۔ نیتو یادو اپنے مالک کے مکان سے سونے اور چاندی کے زیورات چرا کر دہلی فرار ہو رہی تھی جہاں وہ دوارکا علاقے میں کام کرتی تھی۔ راجستھان کی رہنے والی نیتو کو ریل بنانے کا شوق ہے۔ وہ یوٹیوب اور انسٹاگرام پر ریلز بناتی ہے۔ اپنی ریل کو بہتر بنانے کے لیے وہ DSLR کیمرہ خریدنا چاہتی تھی۔ لیکن پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اس نے چوری کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اور موقع پا کر اپنے مالک کے مکان سے سونے اور چاندی کے زیورات چوری کرلی اور فرار ہو گئی۔ مالک نے پولیس شکایت میں بتایا تھا کہ 15 جولائی کو کسی نے گھر سے کچھ زیورات چرا لیے ہیں انہوں نے نیتو یادو پر شک ظاہر کیا۔ کیونکہ نیتو چوری سے کچھ دن پہلے تک اسی بنگلے میں نوکرانی کا کام کرتی تھی۔

 

چوری کی شکایت کے بعد پولیس نے مکان کے مالک سے نیتو یادو کا فون نمبر اور پتہ طلب کیا۔ پولیس نے نیتو کے نمبر پر کال کی تو فون بند نکلا۔ پولیس اس کے بتائے ہوئے پتے پر پہنچی تو پتہ بھی غلط نکلا۔ تاہم کئی سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کرنے اور پوچھ تاچھ کے بعد پولیس نیتو کے ٹھکانے پر پہنچ گئی۔ وہ دہلی سے بھاگنے ہی والی تھی۔ پولیس نے اسے ایک بیگ سمیت پکڑ لیا۔ پوچھ تاچھ کے دوران نیتو نے بتایا کہ وہ راجستھان کی رہنے والی ہے اور دہلی میں نوکرانی کا کام کرتی ہے۔ وہ یوٹیوب کے لیے ویڈیوز اور انسٹاگرام کے لیے ریلز بھی بناتی ہے۔

 

کسی نے اسے مشورہ دیا کہ اگر آپ DSLR کیمرے سے ویڈیوز بنائیں گے تو لوگ زیادہ دیکھیں گے۔ اس کے بعد نیتو کو کیمرے کی لت پڑ گئی۔ پہلے تو اس نے کچھ رشتہ داروں سے مدد مانگی لیکن جب رقم کا بندوبست نہ ہو سکا تو اس نے چوری کا منصوبہ بنایا۔ اس کے بعد اس نے مالک کے مکان سے سونے اور چاندی کے زیورات چرائے جہاں وہ کام کرتی تھی۔ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button