جرائم و حادثات
ضعیف خاتون کی بیٹی کے ساتھ اجتماعی خودکشی۔ تلنگانہ کے نرمل میں واقعہ

File photo
نرمل: ریاست تلنگانہ نرمل ضلع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ماں اور بیٹی نے اجتماعی طورپر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ بنگل پیٹ میں پیش آیا
جہاں سُنکری لکشمی بائی (عمر 80 سال) اور ان کی بیٹی گوراماں (عمر 58 سال) ایک ہی مکان میں رہائش پذیر تھیں۔مقامی افراد کے مطابق ماں اور بیٹی دونوں عرصۂ دراز سے
مختلف بیماریوں میں مبتلا تھیں اور مسلسل جسمانی کمزوری کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئی تھیں۔ بیماری اور تکلیفوں سے تنگ آ کر دونوں نے زندگی سے مایوس ہو کر کالونی کے قریب واقع تالاب مں چھلانگ لگا دی ۔
مقامی افراد نے واقعہ کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کی نعشں نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری ہاسپٹل منتتقل کردیا مزید تفتیش جاری ہے۔