جرائم و حادثات
چینی مانجہ سے کمسن لڑکا زخمی۔ ضلع جگتیال کے میٹ پلی میں واقعہ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ جگتیال ضلع کے میٹ پلی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چائنا مانجہ سے ایک کم عمر لڑکا زخمی ہوگیا۔
مقامی افراد اور بچے کے ماں باپ کے مطابق کے دُبّہ واڑہ علاقے میں گھر کے سامنے کھیلتے ہوئے شری ہاس (4 سالہ) نامی بچے کے گلے میں اچانک چائنا مانجہ اُلجھ گیا جس کے باعث وہ زخمی ہوگیا۔
زخمی لڑکے کو فوری طور پر نظام آباد کے ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچے کے گلے پر 20 سے زائد ٹانکے دئیے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ حکام کی جانب سے
چائنا مانجہ پر پابندی کے اعلانات اور عوامی بیداری کی مہم چلائی گئی ہے اس کے باوجود مقامی طورپر اب بھی چائنا مانجہ فروخت ہو رہا ہے۔



