جرائم و حادثات

تلنگانہ کے سرسلہ ضلع میں نوجوان لڑکی کا اغوا _ ویڈیو دیکھیں

کریم نگر _ 20 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے سرسلہ ضلع میں ایک نوجوان لڑکی کا اس کے باپ سے سامنے چار نوجوانوں نے اغوا کرتے ہوئے اسے کار میں لے کر فرار ہوگئے۔

یہ واقعہ منگل کی اولین وقت سرسلہ ضلع کے  چندورتھی منڈل کے موڈوا پلی گاوں کے ایک مندر کے سامنے پیش آیا۔ شالنی نامی لڑکی اپنے باپ کے ساتھ مندر میں پوجا کے بعد باہر آئی عین اسی وقت مندر کے سامنے ٹھیری سفید کار سے ایک نوجوان اتر کر شالنی کو زبردستی پکڑ کر کار میں بٹھا لیا۔کار مزید تین نوجوان سوار تھے شالنی کو نوجوان کی طرف سے کار میں اٹھائے جانے کے مناظر سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گئے۔ جب وہ ہنومان مندر میں پوجا کر کے باہر آرہی تھی تو دو نوجوان آئے اور اسے زبردستی پکڑ کر گاڑی میں ڈال دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اغوا سے روکنے والے شالنی کے والد کو  نوجوانوں نے دھیکل دیا ۔ اغوا کرنے والے  کون ہیں..؟ انہیں کیوں اغوا کیا گیا۔ اغوا کی واردات سے علاقہ میں سنسنی مچ گئی ۔دوسری جانب مقامی لوگوں کو شبہ ہے کہ وہ ایک نوجوان ہے جسے حال ہی میں پوکسو کیس میں جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ اس واقعے کی مکمل تفصیلات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button