جرائم و حادثات

جنسی زیادتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان لڑکی کا قتل۔ بنگالورو میں واردات

جنسی زیادتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان لڑکی کا قتل۔ بنگالورو میں واردات

بنگالورو: ریاست کرناٹک کے بنگالورو میں ایک دل دہلا دینے والے میں نوجوان نے خاتون کا قتل کردیا۔ سافٹ ویئر انجینئر 34 سالہ شرمیلا رامامورتی نگر کے سبرا منی لے آؤٹ میں اپنے اپارٹمنٹ میں رہتی تھیں۔ابتداء میں یہ معلوم ہوا تھا کہ دم گھٹنے کے باعث اس کی موت واقع ہوئی جب اپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی۔

 

یہ واقعہ 3 جنوری کو پیش آیا۔ تحقیقات میں چونکا دینے والے حقائق سامنے آئے۔ ابتدائی طور پر یہ شبہ ظاہر کیا گیا کہ وہ آگ لگنے کی وجہ سے دم گھٹنے سے فوت ہو گئی ہوں گی۔بعد ازاں بی این ایس (BNSS) سیکشن 194(3)(iv) کے تحت غیر فطری موت کا مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئیں۔ تحقیقات کے دوران سائنسی طریقے اور ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے

 

شواہد اکٹھے کیے گئے اور تصدیق کی گئی کہ شرمیلا کے قتل کی شکار ہوئی ہیں۔ ملزم کو کرنال کوری کے طور پر شناخت کیا گیا۔کرنال، جو شرمیلا کے گھر کے بالکل پاس رہتا تھا اس نے بتایا کہ 3 جنوری کی رات 9 بجے وہ شرمیلا کے گھر سلائیڈنگ ونڈو کے ذریعے داخل ہوا۔ اس نے شرمیلا پر جنسی حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن خاتون نے سخت مزاحمت کی اس لیے اس نے اس کا منہ اور ناک بند کر دی تاکہ وہ ہوش کھو دے۔

 

اسی دوران شرمیلا کی موت ہوگئی تو ملزم نے شواہد مٹانے کے لیے اس کے کپڑے اور دیگر اشیاء کو بیڈ پر رکھ کر آگ لگا دی اور اس کا موبائل فون لے کر فرار ہو گیا تاکہ یہ حادثہ ثابت ہوسکے۔ملزم کرنال نے جرم کا اعتراف کر لیا۔ ملزم کو گرفتاری کے بعد جیل منتقل کر دیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

 

جنسی زیادتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان لڑکی کا قتل۔ بنگالورو میں واردات

متعلقہ خبریں

Back to top button