جرائم و حادثات

لڑکی بن کر حیدرآباد کے پرانے شہر کے نوجوان کو زائد از ایک لاکھ کا دھوکہ

حیدرآباد: پرانے شہر کے یاقوت پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ نوجوان کو ٹیلی گرام پر ہنی ٹریپ اسکیم میں پھنسا کر ایک لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم سے محروم کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق

 

ایک دھوکہ باز نے خود کو لڑکی ظاہر کرتے ہوئے نوجوان سے رابطہ قائم کیا اور اسے لڑکی فراہم کرنے کا وعدہ کیا، شاطر دھوکہ باز نے ایڈوانس بُکنگ، سکیورٹی ڈپازٹ اور روم ریزرویشن جیسے بہانوں پر متعدد مرتبہ پیسے وصول کیے۔ متاثرہ نوجوان نے یو پی آئی اور بینک ٹرانسفرز کے ذریعے رقوم ادا کیں۔

 

بعد ازاں دھوکہ باز نے نوجوان کو عابڈس کی ایک ہوٹل پہنچنے کے لیے کہا لیکن وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔ پھر مزید 10 ہزار روپے کا مطالبہ کیا گیا اور دھمکیاں بھی دی گئیں جس پر نوجوان کو احساس ہوا کہ وہ ایک ہنی ٹریپ کا شکار ہو چکا ہے۔

 

اس نے فوری طور پر سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button