جرائم و حادثات

چادرگھاٹ بریج سے نوجوان نے موسیٰ ندی میں چھلانگ لگادی

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے چادر گھاٹ پل سے ایک نامعلوم نوجوان نے موسی ندی میں چھلانگ لگا دی۔ عینی شاہدین کے مطابق اُس نے TS11FA4052 نمبر والی

 

 

بائیک پل پر کھڑی کرکے اچانک چھلانگ لگادی۔ چونکہ ندی میں پانی کی سطح زیادہ تھی اس لیے نوجوان تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔ پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے نوجوان کی تلاش شروع کردی گئی۔ ابتدائی

 

 

طور پر ندی میں چھلانگ لگانے والے نوجوان کی شناخت مندوگلہ کرن گوڑ کے طور پر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button