سوشل میڈیا پر بلاک کرنے پر نوجوان نے لڑکی کا قتل ہی کردیا

حیدرآباد: سوشل میڈیا پر بلاک کرنے کی وجہ سے ناراض نوجوان نے ایک 20 سالہ لڑکی کو قتل کردیا۔ یہ واقعہ ریاست گجرات کے بھج میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کا خاندان گاندھی دھام کے بھرت نگر میں مقیم ہے۔ ملزم موہت سدھاپارا (22 سال) کا خاندان بھی ان کے پڑوس میں رہتا ہے۔ متاثرہ لڑکی بھوج کے ایک ہاسٹل میں رہ کر بی سی اے کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔
پڑوسی ہونے کی وجہ سے دونوں کے درمیان پہلے سے جان پہچان تھی۔ ماضی میں دونوں کے درمیان محبت تھی لیکن جھگڑوں کی وجہ سے وہ الگ ہو گئے تھے۔ متاثرہ لڑکی نے اپنی ماں کے مشورے پر موہت کا نمبر بلاک کر دیا تھا جس پر نوجوان برہم
ہوگیا۔ موہت اپنے دوست کے ساتھ مل کر متاثرہ لڑکی کے کالج کے قریب پہنچا اور لڑکی سے جھگڑ ا کیا۔ لڑکی نے سختی سے کہا کہ وہ اسے مزید تنگ نہ کرے اور دوبارہ ملنے کی کوشش نہ کرے۔ اس پر شدید غصے میں آ کر ملزم نے اچانک حملہ کر کے لڑکی کا گلا کاٹ دیا۔ روکنے کی کوشش کرنے والے
دوست کو بھی اس نے چھری سے زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔ شدید زخمی لڑکی ہاسپٹل میں زیر علاج تھی اور اگلے دن اس کی موت ہو گئی۔