جرائم و حادثات

حیدرآباد میں عرفان نامی نوجوان کا قتل

حیدرآباد ۔ حیدرآباد میں قتل کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کی رات دیر گئے ٹولی چوکی پیراماؤنٹ کالونی میں ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا ہے۔

 

مقتول کی شناخت عرفان کے طور پر کی گئی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق آپسی جھگڑا قتل کی وجہ بتائی جارہی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس کے عہدیدار موقع واردات پر پہنچ گئے

 

اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا اور پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button