حیدرآباد ۔ شراب کا گلاس بنا موت کی وجہ، تہوار کے دن سوتیلے بھائیوں میں جان لیوا جھگڑا

حیدرآباد: دو سوتیلے بھائیوں نے سنکرانتی کے موقع پر شراب نوشی کی، ماضی میں ان کے درمیان ہونے والے خاندانی جھگڑوں کو یاد کرتے ہوئے آپس میں جھگڑا ہوگیا۔
غصہ کے عالم میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو تین منزلہ عمارت سے نیچے دھکا دے دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ یہ افسوسناک واقعہ جمعہ کے روز ناچارم پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔
ناچارم ایس ٹی کالونی کے رہنے والے اسٹافورڈ روہنس سیئرز (30) سال اور لیونارڈ اینجلو سیئرز (28)سال دونوں نے جمعرات کی آدھی رات کو اکٹھے شراب پی۔ اسی دوران ان کے درمیان معمولی جھگڑا ہوا۔ شراب کے نشے میں دھت چھوٹے بھائی لیونارڈ نے بڑے بھائی روہنس کو زبردستی چھت سے نیچے دھکا دے دیا
جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔بتایا جارہا ہے کہ شراب کا گلاش شئیر کرنے کے مسئلہ پر ان کے درمیان جھگڑا ہوا جو شدت اختیارکرگیا جس کے بعد چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو نیچے پھینک دیا۔



