حیدرآباد کے پرانے شہر میں پولیس کو سانپ سے ڈرانے والا نوجوان گرفتار

حیدرآباد: حیدرآباد کے چندرائن گٹہ علاقے میں ایک شرابی آٹو ڈرائیور نے ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا اور نشے کی حالت میں سانپ دکھا کر ٹریفک پولیس کو ڈرانے کی کوشش کی تھی وہ بالآخر پکڑا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چندرائن گٹہ چوراہے پر ہفتہ کی رات ٹریفک پولیس نے ڈرنک اینڈ ڈرائیو مہم چلائی جارہی تھی۔ اسی دوران ایک آٹو ڈرائیور کو روک کر جانچ کی گئی تو ریڈنگ 150 آئی۔ اس پر پولیس نے آٹو ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے آٹو ضبط کر لیا۔اس کے بعد ڈرائیور یہ کہہ کر آٹو کے پاس گیا کہ اس کا سامان اندر ہے اور اچانک آٹو میں سے ایک سانپ نکال لیا۔
اس نے سانپ کو ہاتھ میں لپیٹ کر پولیس کو دھمکاتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی۔ اس سے پہلے کہ ملازمین پولیس اسے پکڑ لیتے ہوئے وہ مقام واقع سے فرار ہوگیا تھا۔ چندرائن گٹہ پولیس نے آخر کار اس نوجوان کو گرفتارکرلیا جس کی شناخت سید عرفان کے طورپر کی گئی ہے جو پہاڑی شریف کا رہنے والا بتایا گیا ہے۔ اس نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ وہ سانپ زندہ نہیں تھا
مردہ تھا اور اس نے جو حرکت کی اس پر وہ معافی چاہتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اس کا آٹو پولیس چھوڑ دے اسی مقصد تحت اس نے یہ حرکت کی تھی وہ دوبارہ ایسی حرکت نہیں کرے گا۔



