جرائم و حادثات
حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک نوجوان پر چاقووں سے حملہ

پرانے شہر حیدرآباد کے مادنا پیٹ پولیس اسٹیشن حدود کے واحد کالونی میں پیر کی رات چاقووں سے حملے کے دوران ایک نوجوان لطیف شدید زخمی ہو گیا،
جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔زخمی نوجوان کے بھائی کے مطابق پاشاہ نامی نوجوان نے چار پانچ دوستوں کو لے کر ان کے مکان کے قریب پہنچ گیا اور ان کے بھائی پر حملہ کردیا ۔
حملہ کی وجہ رقمی لین دین برائی جاتی ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
