ڈرَنک اینڈ ڈرائیو کیس میں پکڑے گئے نوجوان کی خودسوزی — پولیس رویّہ سے دلبرداشتہ ہو کر نوجوان نے خود کو آگ لگا لی!
ڈرَنک اینڈ ڈرائیو کیس میں پکڑے گئے نوجوان کی خودسوزی — پولیس رویّے سے دلبرداشتہ ہو کر سنگی ریڈی نے خود کو آگ لگا لی!
حیدرآباد کے مَلکاجگیری پولیس اسٹیشن کی حدود میں منگل اور چہارشنبہ کی درمیانی رات ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق مولاعلی علاقے میں، کُشائی گوڑہ ٹریفک پولیس اسٹیشن کے سامنے 32 سالہ سنگی ریڈی مین ریڈی نامی نوجوان نے خود کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ پولیس کی مبینہ کارروائی سے دلبرداشتہ ہو کر پیش آیا۔ذرائع کے مطابق، مین ریڈی کو منگل کی رات "ڈرَنک اینڈ ڈرائیو” کیس میں پولیس نے پکڑا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ بریتھ انالائزر ٹیسٹ میں اُس کا الکوحل لیول 120 آیا تھا، جس پر پولیس نے کارروائی کی۔
اس معاملے پر وہ ذہنی دباؤ میں آ کر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔پولیس نے متوفی کی شناخت دمایی گوڑہ کے رہائشی کے طور پر کی ہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ واقعہ کی تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔



