جرائم و حادثات
جادو ٹونے کے شبہ میں دوست نے دوست کو قتل کردیا۔ تلنگانہ کے تانڈور منڈل میں سنسنی خیز واردات

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ وقارآباد ضلع کے تانڈور منڈل کے کرن کوٹ میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا۔ دن دہاڑے آٹو ڈرائیور سائیلو (45) کو اُس کے اپنے دوست نے مہلک ہتھیار سے حملہ کرکے قتل کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق ملزم بالپّا کو شبہ تھا کہ وہ مالی نقصان کا شکار سائیلو کی کروائی گئی جادو ٹونے کی وجہ سے ہوا ہے، جس پر اس نے رنجش رکھ لی تھی۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ اسی دشمنی کے نتیجے میں سائیلو کو قتل کیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کر دیں۔ ملزم بالپّا کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔



