حیدرآباد میں نوجوان کا قتل

حیدر آباد۔ آصف نگر پولیس اسٹیشن حدود میں ایک نوجوان کے قتل کی واردات رونما ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ 27 سالہ شیخ قبول اللہ عرف اڈو خان پر اتوار کی رات چاقووں سے حملہ کرنے کے بعد سر پر وزنی پتھر ڈال کر اسے بے دردی سے قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق جس گلی میں قتل کی واردات رونما ہوئی وہاں 4 افراد شراب نوشی کر رہے تھے۔ کچھ نامعلوم افراد وہاں پہنچے اڈو کے ساتھ بحث تکرار شروع کردی انہوں نے اس پر اس پر چاقووں سے حملہ کر دیا اور وزنی پتھر ڈال کر اسے قتل کر دیا اور وہاں سے فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مقتول شادی شدہ ہے اور اسے ایک معصوم بچہ بھی ہے۔ اطلاع ملنے پر آصف نگر پولیس موقع واردات پر پہنچی۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ آصف نگر انسپکٹر اے سی پی کے علاوہ کلوز ٹیم نے جائے واردات کا معائنہ کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ فوری طور پر قتل کی وجوہات کا علم نہ ہو سکا۔ مقتول نوجوان پیشہ سے صوفہ بنانے والا بتایا گیا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کے ذریعہ پولیس خاطیوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ آصف نگر پولیس نے بتایا کہ قتل کی اس واردات میں ملوث افراد کو عنقریب گرفتار کیا جائے گا۔ مختلف زاویوں
سے اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ واردات کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔