جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ایک اور نوجوان کا قتل۔ اندرون 24 گھنٹے دوسری واردات

حیدرآباد۔ شہر کے ٹولی چوکی علاقے میں ایک آٹو ڈرائیور کے قتل کی واردات پیش آئی۔ فوری طور پر موصولہ اطلاعات کے مطابق 25 سالہ مزمل عرف ایوب

 

 

کی نعش آج بختاور گوڑہ علاقے میں دستیاب ہوئی۔ پلاسٹک وائر سے گلا گھونٹ کر آٹو ڈرائیور کا قتل کر دیا گیا ہے کل رات مقتول آٹو ڈرائیور اپنے ایک دوست کے ساتھ نظر آیا تھا۔ پولیس اسے تلاش کر رہی ہے تاکہ قتل کی وجوہات کا پتہ چل سکے۔

 

 

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔اندرون 24 گھنٹے قتل کی یہ دوسری واردات ہے۔ کل رات بنڈلہ گوڑہ غوث نگر میں ایک نوجوان کا قتل کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button