جرائم و حادثات
حیدرآباد کے پرانے شہر میں نوجوان کا قتل۔ حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی

حیدرآباد ۔حیدرآباد کے علاقے سنتوش نگر میں اتوار کی آدھی رات ایک نوجوان کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔تاخیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ معین باغ کی مسان گٹی میں پیش آیا جو سنتوش نگر پولیس اسٹیشن کے حدود کے تحت ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 30 سالہ سید لئیق کے طور پر ہوئی ہے جس پر نجیب الرحمٰن ، عادل اور مجیب معاملہ نے تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے لئیق پر کئی وار کیے جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ ملزمان واردات کے فوراً بعد فرار ہو گئے۔
پولیس ملزمین کی تلاش کر رہی ہے۔ حکام کے مطابق قتل کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی تاہم یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا یہ منصوبہ بند واردات تھی یا کسی ذاتی دشمنی کا نتیجہ۔



