جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں نوجوان‌ کا قتل

حیدرآباد ۔ پرانے شہر کے بنڈلہ گوڑہ غوث نگر علاقے میں آج ایک نوجوان کا قتل کر دیا گیا۔ مقتول کی شناخت محسن کے طور پر کی گئی ہے جو غوث نگر کے رہنے والے بتائے گئے ہیں۔

 

 

نوجوان پان شاپ چلایا کرتا تھا، ان پر تین افراد میں مہلک ہتھیاروں سے حملہ کر دیا جس کا نتیجہ میں وہ شدید طور پر پر زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرس نے انھیں مردہ قرار دیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 

 

قتل کی وجوہات کا فوری پتہ نہیں چل سکا پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ دو ماہ قبل  ہی نوجوان کی شادی ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button