جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں نوجوان کا قتل

حیدرآباد ۔ حیدراباد کے پرانے شہر میں قتل کی واردات پیش آئی۔‌چھتری ناکہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک وائن شاپ کے سامنے اتوار کی رات

 

سرعام ستیش چولے نامی 30 سالہ شخص کو تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کر کے بے رحمی سے قتل کر دیا‌گیا۔یہ واردات شمشیر گنج علاقے میں پیش آئی  جس سے سنسنی پھیل گئی۔ دو افراد نے اس پر تیز دھار خنجروں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ستیش زخمی ہو گیا تھا اسے علاج کے لیے پولیس نے ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دیا۔

 

پولیس نے موقع واردات کا معائنہ کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ قتل کی وجوہات اور مکمل تفصیلات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔پولیس مصروف تحقیقات ہے۔‌ مقام واقع کے قریب موجود کسی شخص نے حملے کا منظر اپنے فون میں قید کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ مقتول سنار پیشہ تھا

 

اور اس کا تعلق ریاست کرناٹک سے بتایا گیا ہے جو اس وقت شمشیر گنج علاقے میں مقیم تھا۔ پولیس نے مقام واقعہ کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا فوٹیج حاصل کر لیا ہے اور ملزمین کی شناخت کا کام جاری ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button