جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں نوجوان کا قتل۔ خون میں لت پت نعش قبرستان سے دستیاب

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر کے علاقہ چنچل گوڑہ کے ایک قبرستان میں پیر کے دن نامعلوم افراد نے 20 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق مقتول محمد زاہد جو گڈی باولی کا رہنے والا تھا

 

گزشتہ رات سے لاپتہ تھا۔ پیر کی دوپہر کچھ لوگوں نے قبرستان میں اس کی نعش خون میں لت پت حالت میں دیکھی اور پولیس کو اطلاع دی۔پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو فوری طور پر پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

 

اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے قاتلوں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ پولیس مقتول کے ارکان خاندان اور دوستوں سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے تاکہ ممکنہ ملزمین کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔

 

قتل کی وجہہ پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے۔ پولیس کی جانب سے دو ملزمین کو حراست میں لئے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button