جرائم و حادثات
جگتیال ضلع میں نوجوان کا قتل

جگتیال: ریاست تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔سارنگاپور منڈل کے ریچپلی گاؤں میں ستیش نامی 32 سالہ نوجوان کو
بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔گاؤں والوں کے مطابق ستیش اسی گاؤں کی ایک لڑکی کو کچھ عرصے سے محبت کے نام پر ہراساں کر رہا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ اسی دوران لڑکی کی کچھ تصاویر کو اس نے گاؤں کے واٹس ایپ گروپوں میں پھیلایا ،اس واقعے سے
شدید غصے میں آئے لڑکی کے رشتہ داروں نے ہفتہ کی رات ستیش پر لاٹھیوں سے حملہ کر کے اسے قتل کر دیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔