جرائم و حادثات

حیدرآباد کے کوکٹ پلی میں ایک نوجوان کا قتل

حیدرآباد کے کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک نوجوان کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس جب موقع واردات پر پہنچی تو مقتول کی شناخت سیدہ شاہد کے طور پر ہوئی، جو علاقہ اللہ پور کا رہنے والا اور ایک راؤڈی شیٹر تھا۔

 

پولیس کے مطابق سید شاہد کی نعش خون میں لت پت حالت میں شیشادری نگر کالونی کے قریب ایک سنسان مقام پر پائی گئی۔ وہاں شراب کی بوتلیں بھی ملی ہیں، جس کی بنیاد پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ قتل شراب نوشی کے بعد کسی جھگڑے کے دوران ہوا ہو گا

 

۔ابتدائی تفصیلات کے مطابق مقتول شاہد، بورہ بنڈہ کے ایک سابق راؤڈی شیٹر واحد پہلوان کا بیٹا تھا، جو چند برس قبل قتل کر دیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق شاہد نے کچھ افراد کے ساتھ مل کر شراب نوشی کی، جس کے بعد لین دین کے کسی معاملے پر جھگڑا ہوا، اور یہ جھگڑا آخرکار قتل تک پہنچا۔

 

باوثوق ذرائع سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ قتل میں ملوث افراد میں ایک یوٹیوبر بھی شامل ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button