جرائم و حادثات
حیدرآباد کے آرام گھر فلائی اوور پر نوجوانوں کی خطرناک بائیک اسٹنٹس

حیدرآباد کے آرام گھر فلائی اوور پر نوجوانوں کی خطرناک بائیک اسٹنٹس، راہگیروں کو شدید پریشانی
حیدرآباد کے آرام گھر فلائی اوور پر چند نوجوانوں نے بائیک پر خطرناک اسٹنٹس کرتے ہوئے نہ صرف اپنی جان کو خطرے میں ڈالا بلکہ دیگر گاڑی سواروں کو بھی شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا۔
یہ نوجوان تیز رفتاری سے فلائی اوور پر اسٹنٹس کرتے نظر آئے، جس کے باعث ٹریفک میں خلل پیدا ہوا اور کسی بڑے حادثے کا اندیشہ بھی پیدا ہو گیا۔
پولیس ان شرپسند عناصر کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد لے رہی ہے اور جلد ہی ان کے خلاف کارروائی متوقع ہے۔