جرائم و حادثات

برقعہ پہن کر دن دہاڑے آندھراپردیش میں وائی ایس آر کانگریس کارکن کا قتل

کڑپہ: ریاست آندھراپردیش کے شہر کڑپہ میں دن دہاڑے ایک شخص کے قتل کی واردات پیش آئی۔ وائی ایس آر کانگریس کے کارکن سرینواسولو ریڈی کو برقعہ پوش دو نامعلوم حملہ آوروں نے چاقو سے وار کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کا خیال ہے کہ قتل کی وجہ اراضی کا تنازعہ ہوسکتی ہے۔ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

 

پولیس کے مطابق کڑپہ کے سرینواسلو ریڈی کا کچھ  لوگوں سے جھگڑا تھا۔ آج جب ریڈی جم سے گھر آرہا تھا تو برقعہ پہنے دو افراد نے اس پر چاقو سے اندھا دھند وار کردئیے جس کے نتیجے میٹ وہ شدید زخمی ہوگیا، اسے مقامی لوگوں نے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ وہاں علاج کے دوران سری نواسلو ریڈی کی موت ہوگئی۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ قاتلوں نے شناخت چھپانے برقعہ کا استعمال کیا۔


 

متعلقہ خبریں

Back to top button