جرائم و حادثات

شادی شدہ عاشق نے معشوقہ کا قتل کرکے نعش کو دفن کردیا۔ تلنگانہ میں سنسنی خیز واردات

حیدرآباد ۔ شادی شدہ شخص نے اپنی معشوقہ کا قتل کرنے کے بعد نعش کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے ان ٹکڑوں کو دفن کر دیا۔ یہ سنسنی خیز واردات ریاست تلنگانہ ضلع بھدرادری کتہ گوڑم، جولورو پاڑو منڈل کے ماچی نینی پیٹ تانڈے میں پیش آئی جس کا تین دن بعد انکشاف ہوا۔

 

منو گورو منڈل سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ سواتی اور شادی شدہ شخص ویرا بھدرم کے درمیان تعلقات قائم تھے، گزشتہ چھ سال سے وہ ایک دوسرے کے ساتھ تھے، بھدرم اس کی بیوی اور سواتی بھی ایک ہی گھر میں رہا کرتے تھے۔ خاندانی تنازعات اور معاشی مسائل کے چلتے بھدرم اور سواتی کے درمیان مسلسل جھگڑے ہو رہے تھے۔ بھدرم نے کسی طرح معشوقہ کو راستے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا، 9 نومبر کو اس نے مہلک ہتھیار سے سواتی کا قتل کر دیا اور اس کے بعد نعش کے

 

ٹکڑے کر کے اسے قریب میں واقع کھیت میں دفن کر دیا۔ اس معاملہ میں پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے چھان بین شروع کر دی اور اج نعش کے باقیات کو نکال کر ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button