نیشنل

جم ٹرینر عادل کی کرسی پر بیٹھے بیٹھے ہارٹ اٹیک سے موت _ ویڈیو دیکھیں

غازی آباد _ 19 اکتوبر ( اردولیکس) اترپردیش  میں ایک جم ٹرینر کی دل کا دورہ پڑنے سے  بیٹھے بیٹھے کرسی پر ہی موت ہوگئی۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

 

عادل نامی 33 سالہ شخص جم ٹرینر ہے۔ وہ کچھ عرصے سے غازی آباد کے علاقے شالیمار گارڈن میں ایک جم سنٹر چلا رہے ہیں۔ وہ ہر روز جم کرتے تھے ۔ اور وہ اپنی صحت کا بہت خیال رکھتے تھے  تاہم اس ماہ کی 16 تاریخ کو شام 7 بجے عادل کو دل کا دورہ پڑا۔ اپنے دفتر میں بیٹھے ہوئے انہیں دل کا دورہ پڑا اور انہیں فوری طور پر ہاسپٹل لے جایا گیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے ہارٹ اٹیک سے موت کی تصدیق کی

 

عادل کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ یقین نہیں کر سکتے کہ ایک  صحت مند شخص کو اس طرح دل کا دورہ پڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں بخار بھی ہوتا ہے تو وہ جم گئے  بغیر گھر پر آرام نہیں کرتے ۔ جم سنٹر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں عادل کے دل کا دورہ پڑنے کے مناظر واضح طور پر ریکارڈ ہوئے ہیں ۔ متوفی عادل کے چار بچے ہیں ۔ عادل کے گھر والے ابھی تک اس واقعہ سے صدمے میں ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں قدم رکھا۔ اور انھوں نے شالیمار گارڈن میں اپنا نیا دفتر کھول لیا۔ دفتر میں بیٹھے ہوئے انہیں دل کا دورہ پڑا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button