تلنگانہ

حیدرآباد میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد۔ شہریان حیدراباد جو جھلسا دینے والی گرمی کی وجہ سے گزشتہ کئی دنوں سے پریشان کن صورتحال کا سامنا کر رہے تھے آج انہیں اس وقت رہاحت حاصل ہوئی جب زبردست بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

 

دوپہر کے بعد اچانک موسم تبدیل ہو گیا آسمان ابر الود ہو گیا جبکہ سہ پہر کے بعد گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ حیدراباد کے پرانے شہر میں بھی بارش ہو رہی ہے۔ آج دوپہر ہی محکمہ میں موسمیات نے گریٹر حیدرآباد میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران بارش کی

 

پیش قیاسی کی تھی اور ارینج الرٹ جاری کیا گیا تھا۔تیز ہواؤں کے ساتھ ہو رہی بارش کا اثر انتخابی مہم پر بھی دیکھا گیا۔ سیاسی جماعتوں کے قائدین کو کچھ دیر کے لیے اپنی مہم کو روکنا پڑا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button