مبارکباد

کاماریڈی میں سابق وزیر محمد علی شبیر کی سالگرہ تقاریب _ خون کا عطیہ کیمپ ، دعاؤں کا اہتمام

کاماریڈی 15 فروری ( اردولیکس) سابق وزیر محمد علی شبیر کی 57 ویں سالگرہ کے موقع پر کاماریڈی کے نوجوانوں نے سابق وزیر محمد علی شبیر کی لمبی عمر کے لیے مساجد دعائیں کیں اور ہندووں بھائیوں نے مندروں پوجا کی ۔

محمد علی شبیر کی سالگرہ کے موقع پر کاماریڈی میں خون کا عطیہ کیمپ بھی منعقد ہوا جس میں  190 نوجوانوں نے خون کاعطیہ دیا جو کاماریڈی کے تاریخ میں پہلی بار دیکھا گیا۔ آج صبح 8 بجے رہایش محمد علی شبیر جدید رہایش گاہ کاماریڈی پر نظام آباد بانسواڑہ یلاریڈی حیدرآباد سے پارٹی قایدین و کارکُنوں نے پہنچکر محمد علی شبیر کی شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوے مبارک باد پیش کی   اس موقع پر محمد علی الیاس فرزند محمد علی شبیر و محمد نعیم الدین برادر محمد علی شبیر،   ضلع صدر کانگریس کیلاش سرنیواس ٹاون صدر پی راجو اقلیتی قایدین محمد سراج الدین، ایڈوکیٹ مقصود احمد،  محمد علی اسحاق عرف شیرو رکن بلدیہ موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button