نیشنل

مختارانصاری کے انتقال کے بعد پولیس چوکس۔ بعض علاقوں میں دفعہ 144 نافذ

حیدرآباد۔ سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کے انتقال کے بعد اتر پردیش میں پولیس نے چوکسی اختیار کی ہے۔

 

مئو کے علاوہ باندہ اورغازی پور میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں باندہ میڈیکل کالج کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی طرح سیکورٹی کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔ ذرائع کے مطابق آج باندہ میڈیکل کالج میں علاج کے دوران ان کا انتقال ہو گیا۔

 

مختار انصاری کو باندہ جیل میں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد فوری طور پر انھیں درگاوتی میڈیکل کالج منتقل کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button