جرائم و حادثات

حیدرآباد میں طالبہ 9 ویں منزل سے کود گئی

حیدرآباد: عمارت کی 9ویں منزل سے طالبہ نے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی‌۔ یہ واقعہ میاں پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق کاماریڈی سے تعلق رکھنے والا نریندر گوڑ اپنے خاندان کے ساتھ گزشتہ 8 سال سے میاں پور کے نیلیما ہائٹس اپارٹمنٹ میں مقیم ہے۔

ان کی بیٹی رینوکا (19) گوکاراجو رنگاراجو کالج میں بی ٹیک سیکنڈ ایئر کی طالبہ بتائی گئی۔ منگل کی سہ پہر وہ عمارت کی 9ویں منزل پر گئء اور وہاں سے نیچے کود گئی۔ سر کی ہڈی ٹوٹنے سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ رینوکا کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ والدین کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button